قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کو کارروائی کا مکمل اختیار دیا گیا ہے،ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہےکہ آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کارروائی کا مسلح افواج کو مکمل اختیار دیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے نیوز کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، اقوام متحدہ کے قانون کے تحت پاکستان جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے اور افواج قوم کو باور کراتی ہیں کہ شہدا کے خون کے آخری قطرے کا حساب لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، افواج پاکستان کی جانب سے قوم کو سلام پیش کرتا ہوں، پاک فوج اور قوم بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہے اور قوم کو افواج پر اور افوج کو اپنی قوم پر فخر ہے۔

Scroll to Top