بھارت کا سکھ شہریوں کو میزائلوں سے نشانہ بنانا گہری سازش ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھارت کی جانب سے اپنے ہی سکھ شہریوں پر بیلسٹک میزائل داغنے کے واقعے کو ایک گہری اور مذموم سازش قرار دیا ہے، جس کا مقصد اقلیتوں کو خوفزدہ کرنا اور عالمی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا ہے۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی یہ بزدلانہ اور شرمناک کارروائیاں نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ بھارت کے اصل چہرے کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں، خاص طور پر سکھوں کو نشانہ بنانا بھارت کی اندرونی بدحواسی کا واضح ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اس نازک وقت میں سکھ برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت کی انتہاپسندانہ پالیسیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے لیکن ہر مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا اس کی اصولی پالیسی کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت نے اپنے ہی شہروں پر چھ بیلسٹک میزائل داغ دیے، پانچ امرتسر اور ایک آدم پورہ میں گرا, ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے زور دیا کہ بھارت کی جانب سے اقلیتوں کو نشانہ بنانا عالمی ضمیر کے لیے ایک لمحۂ فکریہ ہے۔

Scroll to Top