بھارت نے نور خان ائیر بیس ، مرید بیس ، شور کوٹ بیس کو نشانہ بنایا، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے فضاء سے میزائل داغ کر پاکستان کی تین اہم فضائی تنصیبات — نور خان ایئر بیس، مرید بیس اور شور کوٹ ایئربیس — کو نشانہ بنایا ہے، تاہم پاک فضائیہ کے تمام اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی جارحیت صرف پاکستان تک محدود نہیں رہی بلکہ افغانستان کی سرزمین پر بھی میزائل داغے گئے ہیں، جو پورے خطے کو ایک نئی اور خطرناک جنگ کی طرف لے جانے کی بھارتی کوششوں کا ثبوت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے سخت ردعمل میں کہا کہ بھارت کا پاگل پن اور غیرذمہ دارانہ رویہ خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے بھارت کو متنبہ کیا کہ اب ہمارے جواب کا انتظار کرو۔

یہ بھی پڑھیں بھارت نے اپنے ہی شہروں پر چھ بیلسٹک میزائل داغ دیے، پانچ امرتسر اور ایک آدم پورہ میں گرا, ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان نے واضح کیا کہ پاک فضائیہ اور مسلح افواج مکمل طور پر چوکنا اور تیار ہیں، اور پاکستان کی خودمختاری کے خلاف کسی بھی اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 

Scroll to Top