قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں آگ لگنے کے بعداب تک مردان میڈیکل کمپلیکس میں 25 مریضوں کو منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان مردان میڈیکل کمپلیکس کےمطابق منتقل کئے گئے مریضوں میں 18 بچے جبکہ 7 بڑے عمر کے مریض شامل ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ہسپتال منتقل کئےگئے بچوں میں 14 نومولود بچوں کو ہسپتال کے بچوں کی نرسری جبکہ 4 کو شعبہ اطفال میں داخل کیا گیا ہے۔
ایم ایم سی ترجمان کے مطابق قاضی حسین احمد ہسپتال میں آگ لگنے کی خبر موصول ہوتے ہی ہسپتال انتظامیہ نے ایم ایم سی میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے شعبے حادثات و بینظیر بھٹو چلڈرن ہسپتال میں طبی عملے کو فوری طور پر بلا لیا گیا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ نے طبی و انتظامی عملے کو الرٹ کر دیا ہے اور اس ضمن میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔





