بھارتی میڈیا نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بڑھ چڑھ کر بغیر کسی ثبوت اور تحقیق کے جھوٹ کو پھیلایا جس کی وجہ سے عالمی سطح پر رسوائی کے بعد ملک کے اندر بھی میڈیا پر تنقید وسوالات کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق بھارتی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں بھارتی میڈیا پر بغیر تحقیق اور تصدیق کے معلومات کو آگے پھیلانے سے متعلق سوال پر میزبان نے نوجوان سے مائیک چھین لیا ۔
سوشل میڈیا پر بھارت کے معروف نیوز چینل ’آج تک‘ کے ایک پروگرام کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک طالب علم میزبان کی مرضی کا سوال نہیں پوچھتا تو اس سے فوراً مائیک چھین لیا جاتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں نوجوان سوال کرتا ہے ’انٹرنیشنل کمیونٹی میں جو ہماری بے عزتی ہوئی، جب ہمارے نیوز چینل نے بغیر تصدیق کی معلومات آگے پھیلائیں‘ ۔۔۔ اتنے میں میزبان ان سے مائیک لے کر آگے نکل جاتی ہیں اور وہ احتجاج شروع کردیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایٹا کےاساتذہ بھرتی ٹیسٹ میں نقل کرنے پر 10 امیدواروں کے خلاف کارروائی
کسی بھی سنجیدہ معاملے یا تنازع میں بھارتی میڈیا کا کردار کسی مسخرے سے کم نہیں رہا ہے جس کی واضح مثال ہمیں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دکھائی دی۔





