سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور پاکستان کے سنگم پر واقع کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، جبکہ اس کی گہرائی 205 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو افواہوں سے گریز کرنے اور زلزلے سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو اداروں سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں آنے والے زلزلے اکثر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں کو متاثر کرتے ہیں۔





