دشمن بزدل ہے، کسی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کسی بھی وقت مس ایڈونچر کی کوشش کر سکتا ہے، تاہم پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس اور تیار ہیں۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ دشمن بزدل اور بدنیت ہے، اگر اُس نے کسی بھی مہم جوئی کی کوشش کی تو ایسا منہ توڑ جواب ملے گا کہ بھارت سنبھل نہیں سکے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دوبارہ ایسی کوئی حرکت کی گئی تو دشمن کو سخت نقصان اٹھانا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان بھارت کے خلاف بیک وقت چار محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے، خرم دستگیر

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نریندر مودی کے پاس اب کوئی آپشن نہیں بچا، وہ داخلی دباؤ سے نکلنے کے لیے خطے کا امن خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ تاہم پاکستان امن کا خواہاں ہے اور پورے خطے میں استحکام چاہتا ہے۔

Scroll to Top