حالیہ بھارتی جارحیت نے خطے کو خطرناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، فیلڈ مارشل

ہیش ٹیگ ’’فیلڈمارشل فاتح حق عاصم منیر ‘‘ ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد :مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر ہیش ٹیگ ’’فیلڈمارشل فاتح حق عاصم منیر ‘‘ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

اس ٹرینڈ نے چند گھنٹوں میں ہزاروں صارفین کی توجہ حاصل کی اور ملک بھر میں دفاعی قیادت کے حوالے سے گرمجوشی پیدا کر دی۔

صارفین نے اپنے پیغامات میں عاصم منیر کی قیادت، آپریشنل کامیابیوں اور ردالفساد میں ان کے کلیدی کردار کو سراہا۔

کئی صارفین نے لکھا:“فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔”“ہمارے نئے فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین، اللہ ان کی قیادت کو دوام بخشے۔

 

ٹاپ ٹرینڈ بننے تک اس ہیش ٹیگ والے ٹویٹس کو ایک لاکھ سے زائد ری ٹویٹس اور ڈیڑھ لاکھ لائیکس موصول ہوئے۔

Scroll to Top