ویسٹ ایشیا بیس بال کپ: پاکستان نے بھارت کو 14-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

تہران:پاکستانی بیس بال ٹیم نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 کے سیمی فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

ایران کے شہر کرج میں کھیلے گئے اہم میچ میں قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 1-14 کے واضح مارجن سے شکست دی۔
پاکستان نے ایونٹ میں اپنے گروپ “بی” میں پہلے ہی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بنگلہ دیش کو 6-10 اور میزبان ایران کو 0-14 سے زیر کیا تھا۔

بھارت کی ٹیم، جو گروپ “اے” میں فلسطین کے بعد دوسرے نمبر پر رہی، سیمی فائنل میں پاکستان کے سامنے بے بس دکھائی دی۔

یہ بھی پڑھیں :باجوڑ :ایم پی اے نثار باز خان کا خارہسپتال کا تفصیلی معائنہ، ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور شفافیت کی ہدایت

قومی ٹیم کی اس جیت کے ساتھ ہیایک بار پھر ویسٹ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

Scroll to Top