کوہستان میں 21 ارب روپے کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

اسلام آباد: کوہستان میں 21 ارب روپے سے زائد کی بےقاعدگیاں سامنے آئی ہیں، جو سپیشل آڈٹ کے دوران انکشاف ہوئی ہیں۔

ڈی جی آڈٹ کے مطابق 2023-24 کے دوران ہونے والے سپیشل آڈٹ میں مجموعی طور پر 21 ارب 30 کروڑ روپے کی مالی بےقاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔

آڈیٹر جنرل نے آڈٹ میں صرف محکمہ بلدیات کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ہے، جس میں مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں رپورٹ کی گئیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق صوبے کے ملاکنڈ ڈویژن میں چھ ارب روپے کی بےقاعدگیاں پائی گئی ہیں۔

ڈی جی آڈٹ کے مطابق سوات میں محکمہ بلدیات کے 4 ارب 30 کروڑ روپے کی بےقاعدگیاں سامنے آئیں، جبکہ بونیر میں 3 کروڑ روپے کی مالی بےقاعدگیاں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوہستان کرپشن سیکنڈل :اختیار ولی کا علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ

اس کے علاوہ صوابی میں 56 کروڑ، مردان میں 58 کروڑ روپے اور ملاکنڈ میں 8 کروڑ روپے کی بےقاعدگیاں رپورٹ ہوئیں۔ باجوڑ کے اے ڈی لوکل گورنمنٹ میں 24 کروڑ روپے کی بےقاعدگیاں بھی آڈٹ کے دوران سامنے آئی ہیں۔

Scroll to Top