فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی تاحیات ہے: سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل تعیناتی تاحیات ہے اور اب تمام مسلح افواج ان کے ماتحت ہوں گی۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ روایتی نہیں بلکہ ایک غیرمعمولی اور فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے، جس کی مدتِ ملازمت کا کوئی تعین نہیں ہوتا۔ ان کے بقول اب تمام اہم عسکری تعیناتیاں، مدت میں توسیع اور ترقیوں کا فیصلہ فیلڈ مارشل کریں گے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ سابق صدر ایوب خان پر جتنی بھی تنقید کریں، لیکن ہم آج بھی اُن ہی کے دور کی روایات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو اسمارٹ وزیراعظم اور قابل ایڈمنسٹریٹر قرار دیا اور کہا کہ انہیں بات چیت کا راستہ کھول کر معاملات کو آگے بڑھانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ حکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ فی الوقت وہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کو ممکن ہوتا نہیں دیکھ رہے۔

Scroll to Top