پشاور لیڈی ہیلتھ ورکرز سڑکوں پر، اپ گریڈیشن اورسروس اسٹرکچر کی بحالی کا مطالبہ

پشاور لیڈی ہیلتھ ورکرز سڑکوں پر، اپ گریڈیشن اورسروس اسٹرکچر کی بحالی کا مطالبہ

مظاہرین نے کہا کہ حکومت خود اسلام آباد میں دھرنا دیتی ہے مگر اپنی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل پر توجہ نہیں دیتی ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی لیڈی ہیلتھ ورکرز ایک بار پھر اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئیں۔ صوبے بھر سے آئی ہوئی خواتین کارکنان نے اسمبلی چوک پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں اپ گریڈیشن، سروس اسٹرکچر کی بحالی، کنوینس الاؤنس اور دیگر بنیادی مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کورونا، پولیو، ڈینگی اور ہر قومی ایمرجنسی میں فرنٹ لائن پر خدمات انجام دیتی رہی ہیں، مگر حکومت ان کی قربانیوں کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں موجودہ تنخواہیں ناکافی ہیں اور اپ گریڈیشن کے بغیر ان کا گزارا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایک طرف وفاق میں دھرنا دیتی ہے، جبکہ دوسری جانب اپنی ہی خواتین کارکنان کے مسائل کو سننے کے لیے تیار نہیں۔

شدید گرمی کے باوجود مظاہرین نے دھرنا جاری رکھا اور حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، تاکہ ان کے جائز حقوق انہیں دلائے جا سکیں۔

Scroll to Top