پاکستان میں تعینات برطانیہ کی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ برطانیہ خضدار میں بچوں کی وین پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ خضدار میں بچوں کی وین پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی شہادت اور بچوں کو نشانہ بنائے جانے پردلی طور پرغمگین اورافسردہ ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں اور اس سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔





