سیاسی مخالفت میں حدود پار نہ کریں، عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ توہین آمیز ہے،شیخ وقاص

سیاسی مخالفت میں حدود پار نہ کریں، عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ توہین آمیز ہے،شیخ وقاص

ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن دوسری طرف بانی پی ٹی آئی کی تذلیل کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ لینے کی کوشش سراسر توہین آمیز عمل ہے، جو کسی بھی طور قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن دوسری طرف بانی پی ٹی آئی کی تذلیل کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے واضح خطوط لکھے جا چکے ہیں، لیکن تاحال اس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

ادھر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم اگر ایسا قدم اٹھایا گیا تو وہ مکمل تیاری کے ساتھ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بیک ڈور مذاکرات یا خفیہ ملاقاتیں نہیں ہو رہیں، ہم ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی قوتوں کو ایک میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے جاری بیانات میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف غیر ضروری اقدامات جیسے پولی گراف ٹیسٹ نہ صرف ان کی تضحیک کے مترادف ہیں بلکہ اس سے سیاسی ماحول مزید خراب ہو سکتا ہے۔

Scroll to Top