سینیٹر علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر بات چیت کرنا چاہتی ہے تو براہِ راست ان ہی سے رابطہ کرے۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو کسی بھی قسم کے مذاکرات سے روک دیا ہے اور واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر بات چیت کرنا چاہتی ہے تو براہِ راست ان ہی سے رابطہ کرے۔
سینیٹر علی ظفر کے مطابق بانی تحریک انصاف کا مؤقف ہے کہ اب کسی درمیانی رابطے یا نمائندے کے ذریعے بات نہیں کی جائے گی، اور اگر اسٹیبلشمنٹ کو بات کرنی ہے تو وہ براہ راست ان سے بات کرے۔
ان بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کسی بھی ممکنہ سیاسی مکالمے میں شفافیت اور براہِ راست رابطے کو ترجیح دے رہی ہے۔





