شانگلہ: 90 سالہ بزرگ والد کی شادی، چار بیٹوں نے دلہن گھر لے آئے

سوات : خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے شہر بشام میں 90 سالہ بزرگ والد مولانا سیف اللہ کی شادی ان کے چار بیٹوں نے کروا دی۔

بزرگ کی خواہش پر ان کے بیٹوں نے دلہن تلاش کی اور شادی کی خوشیوں بھری تقریب منعقد کی گئی جس میں نواسے، پوتے، پوتیاں اور علاقے کے دیگر لوگ بھی شریک ہوئے۔

دولہے مولانا سیف اللہ کے نکاح میں حق مہر ایک تولہ سونا مقرر کیا گیا۔ یہ غیر معمولی واقعہ معاشرتی روایات کے برخلاف ہے،

یہ بھی پڑھیں : سوات: شدید گرمی کے باعث نجی سکول کے 7طلباء بے ہوش ہوگئے

بیٹوں کی طرف سے والد کی خوشی اور عزت کا مظاہرہ سمجھا جا رہا ہے۔ اس شادی سے بزرگ کی زندگی میں نئی خوشیاں لوٹ آئیں۔

Scroll to Top