پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے میں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی تاہم پارٹی قیادت کارکنان کو احتجاج کے لئے باہر نکالنے میں ناکام رہی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی قیادت بھی احتجاج کے حوالے سے غیرسنجیدہ دیکھائی دی صوبائی صدر جنید اکبر ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت کوئی بھی مرکزی رہنما احتجاج کےلئے بروقت نہیں پہنچ سکا جس کے باعث احتجاج میں شریک کارکنوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔
کارکنان نے صوبائی صدر جنید اکبر جو احتجاج میں تاخیر سے پہنچے تھے کو تقریر نہیں کرنے دی گئی۔
منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکنان تاخیر سے پہنچنے پر صوبائی صدر جنید اکبر سے تکرار کررہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :ایمل ولی خان اور چیئرمین پی ٹی اے کے درمیان تلخ کلامی کامعاملہ جرگے کے ذریعے حل ہوگیا
کارکنان نے جنید اکبر اور وزیراعلیٰ کے خلاف نعرہ بازی کی ۔اس موقع پر کارکنوں نے ’’ورکرز کو عزت دو‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔





