سابق آئی جی پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمان جے یو آئی (ف) میں شامل

کوئٹہ: سابق انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس سلسلے میں ان کی ملاقات پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ہوئی۔ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالواسع اور دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر مجیب الرحمان کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر ڈاکٹر مجیب الرحمان نے کہا کہ وہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی بلوچستان قیادت کے ساتھ مل کر عوام کی بھرپور خدمت کریں گے اور پارٹی کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے صوبے میں 500 سے 700 ارب روپے کی کرپشن کی، گورنر خیبرپختونخوا

جے یو آئی (ف) کی قیادت نے ڈاکٹر مجیب کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے جماعت کے لیے ایک مثبت اضافہ قرار دیا۔

Scroll to Top