پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر مملکت ملک عظمت نے حالیہ واقعے میں جھنڈا جلانے پر افسوس اور شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان سے معذرت کر لی ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں ملک عظمت نے کہا کہ انہیں جھنڈا نہیں جلانا چاہیے تھا اور وہ اس عمل پر دل سے شرمندہ اور پریشان ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ساری پارٹیوں کے جھنڈوں کا میں دل سے احترام کرتا ہوں۔
ملک عظمت نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ ایسی حالت میں کیسے پہنچے کہ یہ افسوسناک واقعہ رونما ہو گیا۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ ناراض نہ ہوں اور اس واقعے کو درگزر کریں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کارکنان بھی مجھے پیار کرتے ہیں، میں بھی ان کے کام کرتا ہوں۔
نہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے اس عمل سے پی ٹی آئی کے کارکنان کی دل آزاری ہوئی ہے، جس پر وہ خود بھی رنجیدہ اور خفا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا،ملک میں عیدالضحی 7جون کو ہوگی
ملک عظمت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ہوش میں نہیں تھے اور شیلنگ کے باعث ذہنی طور پر مفلوج ہو گئے تھے۔





