خیبرپختونخوا میں کرپشن اور بدعنوانی سے تنگ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نے مذید کام کرنے سے معذرت کرلی

کرپشن ،بدعنوانی اور اقرباپروری سے تنگ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے آفیسر ڈاکٹر اذلان اسلم نے مزید کام کرنے سے معذرت کرلی۔

ایکسائز آفیسر ڈاکٹر اذلان اسلم نےسوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ادارے کے اندر بے تحاشا کرپشن ، بدعنوانی اور عہدوں پر تعینات غیر قانونی ارباب اختیار کی وجہ سے کام کرنے سے معذرت کرلی۔

انہوں نے اپنی فیس بک پوسٹ میں مذید لکھاکہ میں ایسے سسٹم میں کام ہی نہیں کرسکتا جس میں عوام کا تحفظ اور مفاد خطرے میں ہو اور انکا خون بیچا جارہا ہو۔

انہوں نے کہاکہ میری درخواست پر مجھے واپس ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

Scroll to Top