سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں دومختلف کاروائیاں،فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو مختلف کاروائیوں میں بھارتی ایجنسیوں کے حمایت یافتہ کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع لورالائی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا گیا، جہاں فتنہ الہند وستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک کیے گئے دہشتگرد مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں قومی شاہراہ N-70 پر راراشم کے مقام پر 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو ہونے والے حملے شامل ہیں جن کے نتیجے میں 30 بے گناہ شہری شہید ہوئے تھے۔

ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، اور ان کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز نے مستقل کوششیں جاری رکھی ہوئی تھیں۔

ایک اور کارروائی کیچ ضلع میں کی گئی جہاں ایک اور دہشتگرد کو ہلاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :کشمیر کا کوئی بھی سودا ممکن نہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور قوم کے اس غیرمتزلزل عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Scroll to Top