خیبرپختونخوا میں 35 ایم پی ایز نے بیانِ حلفی جمع کرایا، اسد قیصر پی ٹی آئی کو توڑنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،عارف یوسفزئی

پشاور : سینئر صحافی عارف یوسفزئی نے خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں کم از کم 35 ایسے اراکینِ اسمبلی (ایم پی ایز) موجود ہیں جنہوں نے انتخابات کے وقت بیانِ حلفی جمع کرائے ہیں۔ ان کے مطابق اس بات سے واضح ہوتا ہے کہ کئی اراکین پارٹی پالیسی سے ہٹ کر سیاسی فیصلے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسد قیصر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ تحریک عدم اعتماد لا سکتے ہیں، تو انہیں یہ بھی بتانا ہوگا کہ کیا وہ ان 35 ایم پی ایز میں شامل ہیں یا نہیں، کیونکہ ان کی حمایت کی حقیقت مشکوک ہے۔ عارف یوسفزئی نے مزید کہا کہ اگر 40 سے 50 ایم این ایز ان کے ساتھ نہیں، تو ان کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

انہوں نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر براہِ راست الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو پی ٹی آئی کو توڑنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جب پرویز خٹک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی تھی تو اس وقت اسد قیصر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس کے بعد اسد قیصر کی ایک آڈیو بھی منظرِ عام پر آئی، جس کے آخر میں ایک آواز سنائی دی: “گڈ ہوگیا”، جو اس بات کا اشارہ دیتی ہے کہ یہ بیان ریکارڈ کروایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں کرپشن عروج پر، سینئر صحافی عرفان خان کا وزراء کو کھلا چیلنج

عارف یوسفزئی نے پیش گوئی کی کہ عیدالاضحیٰ کے بعد پاکستان تحریک انصاف ایک بڑے سیاسی طوفان کا سامنا کرے گی، اور اسد قیصر اس ممکنہ تقسیم میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ہونے جا رہا ہے اور پارٹی کے اندرونی اختلافات گہرے ہو چکے ہیں۔

Scroll to Top