خیبر پختونخوا سے افغان سیٹزن کارڈ رکھنے والے مہاجرین اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز طورخم بارڈر کے ذریعے 243 افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز اور 606 غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان واپس بھیجا گیا، انگور اڈہ بارڈر کے راستے 10 افراد کو افغانستان روانہ کیا گیا۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے کے دوران مجموعی طور پر 37ہزار 906 افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز اور 20 ہزار439 غیر قانونی افغان باشندے طورخم کے ذریعے واپس بھیجے گئے جبکہ مجموعی طور پر 58ہزار345 افراد کی واپسی عمل میں لائی گئی۔
مختلف صوبوں سے واپس بھیجے گئے افغان باشندوں کی تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا سے 7,474، پنجاب سے 19,245 اور سندھ سے 44 غیر قانونی افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 2,903، آزاد کشمیر سے 1,291 اور گلگت بلتستان سے 2 افراد کو ڈیپورٹ کیا گیا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق، 28,465 افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز نے رضاکارانہ طور پر طورخم بارڈر کے ذریعے وطن واپسی اختیار کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں قدرتی آفات کے باعث 8 اموات، درجنوں زخمی، کئی مکانات تباہ
ستمبر 2023 سے اب تک خیبر پختونخوا کے مختلف بارڈرز سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 49 ہزار 932 افغان باشندوں کو واپس افغانستان بھیجا جا چکا ہے۔





