ریلوے کا تاریخی سنگ میل!11 ماہ میں 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن

ریلوے کا تاریخی سنگ میل!11 ماہ میں 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن

پاکستان ریلوے نے مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کسی بھی مالی سال کے 11 ماہ میں اس سے قبل اتنی آمدن کبھی نہیں ہوئی۔ریلوے کو مسافر ٹرینوں سے 42 ارب روپے، مال بردار گاڑیوں (فریٹ سیکٹر) سے 29 ارب روپے جبکہ دیگر ذرائع سے 12 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔

رجمان کا کہنا ہے کہ یہ ریلوے کی تاریخ کا بلند ترین 11 ماہ کا ریونیو ہے۔

ڈویژن وائز کارکردگی:
کراچی ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب روپے اور فریٹ سے 25 ارب روپے کی آمدن حاصل کر کے سب سے آگے رہا۔

لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب روپے اور فریٹ سے 75 کروڑ روپے کمائے۔

راولپنڈی اور ملتان ڈویژنز نے یکساں طور پر مسافر سیکٹر سے 4، 4 ارب روپے حاصل کیے۔

ریلوے ترجمان کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں 77 ارب روپے کی آمدن ہوئی تھی، جس کے مقابلے میں رواں مالی سال میں 6 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ’’ہماری محنت، دیانتداری اور پالیسیوں کا ثمر ہے کہ ریلوے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے، یہ کامیابی تمام ملازمین اور افسران کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔‘‘

پاکستان ریلوے کی اس مالی کارکردگی کو ملکی معیشت میں بہتری کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، اور آنے والے دنوں میں اس شعبے کو مزید فعال اور جدید بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top