خیبرپختونخوا حکومت نے سکیورٹی سازوسامان کیلئے کتنے کروڑ روپے مانگے؟تفصیلات سامنے آ گئیں

خیبرپختونخوا حکومت نے سکیورٹی سازوسامان کیلئے کتنے کروڑ روپے مانگے؟تفصیلات سامنے آ گئیں

خیبرپختونخوا پولیس کو بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کی شدید ضرورت، 99 لاکھ روپے کے فنڈز مانگ لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس پشاور نے محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کو خط لکھ کر بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کی خریداری کے لیے 99 لاکھ 96 ہزار روپے کے فنڈز کی فوری فراہمی کی درخواست کی ہے۔ خط میں پولیس اہلکاروں کی حفاظت کے لیے جدید سازوسامان کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

کتنے سامان کی ضرورت ہے؟

خط کے مطابق پولیس کو 48 بلٹ پروف جیکٹس درکار ہیں جن کی فی کس قیمت 1 لاکھ 62 ہزار روپے ہے، جس کے لیے مجموعی طور پر 77 لاکھ 76 ہزار روپے درکار ہیں۔ اس کے علاوہ 50 ہیلمٹس کی خریداری بھی تجویز کی گئی ہے، جن کی فی قیمت 44

زار 400 روپے جبکہ کل لاگت 22 لاکھ 20 ہزار روپے بنتی ہے۔

سکیورٹی خدشات اور خطرات میں اضافہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کے آغاز سے ہی خیبرپختونخوا پولیس کو شدید دہشتگردی کا سامنا رہا ہے۔ جنوری سے مارچ 2024 کے دوران مختلف دہشتگرد حملوں میں 26 اہلکار شہید اور 30 زخمی ہو چکے ہیں۔

پولیس میں افسران کی شدید کمی
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کو گریڈ 17 سے 19 کے پی ایس پی افسران کی شدید قلت کا سامنا ہے:
گریڈ 19 میں 57 منظور شدہ پوسٹیں ہیں، جن پر افسران کی کمی ہے۔
گریڈ 18 میں 131 منظور شدہ پوسٹوں میں سے 14 افسران کی کمی کا سامنا ہے۔
گریڈ 17 میں بھی 7 افسران کی کمی رپورٹ کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کو 4 بار خط لکھا جا چکا
پولیس ذرائع کے مطابق افسران کی کمی سے متعلق وفاقی حکومت کو 4 مرتبہ تحریری طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے، مگر اب تک کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوئی۔

حکام کا مؤقف
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اہلکاروں کی جان کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اور بلٹ پروف جیکٹس و ہیلمٹس کی بروقت فراہمی سے جانی نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top