وارنٹ گرفتاری جاری، فواد چوہدری کس الزام کی زد میں آ گئے؟جانئے

وارنٹ گرفتاری جاری، فواد چوہدری کس الزام کی زد میں آ گئے؟جانئے

اسپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف کرپشن کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے فوادکو گرفتار کر کے 30 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالتی طلبی کے باوجود مسلسل غیر حاضر رہے، جس پر انسدادِ رشوت ستانی عدالت کے جج خاور رشید نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے واضح کیا کہ فواد چوہدری کی غیر حاضری عدالتی عمل میں رکاوٹ ہے، لہٰذا آئندہ سماعت پر ہر صورت میں انہیں پیش کیا جائے۔ دورانِ سماعت عدالت نے چالان جمع نہ کرانے پر بھی تفتیشی افسر کو شدید تنبیہ کی اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر مکمل چالان پیش کیا جائے۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن جہلم میں درج کیا گیا تھا، جس میں سابق وزیر پر اراضی کے حصول کے لیے بھاری رشوت لینے کا الزام ہے۔ مقدمے کی اگلی سماعت 30 جون مقرر کی گئی ہے۔

Scroll to Top