حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیاجائیگا ، منی میں قیام کے بعد دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج میدان عرفات میں جمع ہوں گے ۔
غروب آفتاب کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے اور رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے ۔وقوف عرفہ کیلئے عازمین نماز فجر کے بعد عرفات روانہ ہونگے جہاں جمعرات کو تاریخی مسجد ، مسجد نمرہ ، میں خطبہ حج سنیں گے ۔
سعودی وزارت اسلامی امور نے میدان عرفات مسجد نمرہ میں عازمین حج کے خیر مقدم کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں ۔
حجاج کو عبادت کیلئے پرسکون ماحول کی فراہمی کیلئے مسجد کے ایک لاکھ 25ہزار مربع میٹر رقبے میں آرام دہ قالین بچھائے گئے ہیں ۔
ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے 117 پھواروالے پنکھے نصب کیے گئے ہیں جس سے درجہ حرارت میں اوسطاً 9ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوتی ہے ۔





