بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی ایران کی نطنز جوہری تنصیب پر حملے کی تصدیق

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی ایران کی نطنز جوہری تنصیب پر حملے کی تصدیق

اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے) نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کی نطنز جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے اس حملے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔

آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے ایک بیان میں کہا کہ ادارہ ایران کی صورتحال کو قریبی طور پر مانیٹر کر رہا ہے اور تصدیق کر سکتا ہے کہ نطنز یورینیم افزودگی مرکز ان مقامات میں شامل ہے جنہیں نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے ایرانی حکام سے تابکاری کی سطح کے بارے میں مسلسل رابطے میں ہے اور ایران میں موجود ادارے کے معائنہ کاروں سے بھی مسلسل معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل سخت سزا کیلئے تیار رہے، ایرانی سپریم لیڈر کا سخت ردعمل

ویانا میں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس جاری ہے جس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ کشیدگی کے تناظر میں ایران کی جوہری سرگرمیوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top