سیکیورٹی فورسز نے 15 اور 16 جون کوخیبرپختونخوا میں دو علیحدہ کارروائیوں میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد گروہ “فتنہ الخوارج” کے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پہلی کارروائی پشاور کے ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مہارت سے گھیرے میں لیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں خارجی حارث اور خارجی بصیر شامل تھے۔
دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور دہشتگرد کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔
کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق، ہلاک دہشتگرد مذکورہ علاقوں میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں :ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان تشکر تشکر کے نعرے
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیشِ نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔





