خسارے سے بچاؤ یا عوام پر بوجھ؟ بی آر ٹی کرایے میں 10 روپے اضافہ منظور

بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافہ

خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی (KPUMA) کی جانب سے بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بی آر ٹی کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بی آر ٹی کا کم از کم موجودہ کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دیا گیا ہے۔ فیڈر روٹس پر چلنے والے ایکسپریس روٹس کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

یہ نا گزیر اضافہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ناگزیر ہو گیا تھا تاکہ مسافروں کو بلا تعطل معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکے۔نئے کرائے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہو گا۔

Scroll to Top