خیبر :مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

کاشف عزیز

خیبر پولیس اور حساس اداروں نے باڑہ کے علاقے میں ایک مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے مولانا شیخ ادیس قتل کیس کے مرکزی ٹارگٹ کلر کو ہلاک کر دیا ہے۔

ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والادہشت گرد مولانا شیخ ادریس کے قتل کے علاوہ دہشت گردی کی متعدد دیگر سنگین کارروائیوں اور ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو درکار تھا۔

آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کی زد میں آ کر خیبر پولیس کا ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top