کوئی بھی نہیں چاہتا عمران خان بات چیت کیلئے تیار ہوں، اعظم سواتی

کوہستان اسکینڈل تحقیقات،نیب نے اعظم سواتی کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو طلب کر لیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق اعظم سواتی کو 23 جون 2025 کو صبح 11 بجے نیب خیبرپختونخوا کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعظم سواتی کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (JIT) کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سال 2024 کے دوران “مسز کوہستان ایسوسی ایٹس اینڈ بلڈرز” نامی فرم سے اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں موصول ہونے والی مالی ادائیگیوں کا مکمل ریکارڈ اپنے ہمراہ لائیں۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

نیب کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر اعظم سواتی مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور سخت اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔

Scroll to Top