پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بجٹ اجلاس سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں صوبے کے تمام پارلیمنٹیرینز کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق کل ہونے والے وفاقی بجٹ اجلاس میں ووٹ نہ دیں۔
وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی سازش کی گئی تو پوری قوم اپنے دفاع کے لیے تیار رہے گی۔
انہوں نے پارلیمنٹ کے تمام اراکین کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی مؤقف کے مطابق مکمل اتحاد اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایات حتمی ہیں اور ان کی روشنی میں ہی تمام فیصلے کیے جائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی ممکنہ سیاسی چال یا اقدام کے خلاف بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : بجٹ اجلاس پر گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا آمنے سامنے
ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے قوم سے بھی اپیل کی کہ وہ صورت حال پر نظر رکھیں اور متحد رہیں تاکہ کسی بھی غیر جمہوری اقدام کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔





