پشاور ،مردان اور صوابی میں مجوزہ اساتذہ بھرتی ٹیسٹ خراب موسم کے باعث ملتوی

خیبر پختونخوا کے پشاور مردان اور صوابی اضلاع کے امیدواروں کے لیے مجوزہ اساتذہ بھرتی اسکریننگ ٹیسٹ خراب موسم کے پیش نظر غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

ایٹا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے تحت 21 اور 22 جون کو مردان، صوابی اور پشاور میں شدید بارش، آندھی، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کرنے کی وجہ سے ان اضلاع میں ہونے والے ٹیسٹ ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

ایٹا کا کہنا ہے کہ ملتوی کیے گئے ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جس کے لیے امیدوار ادارے کی ویب سائٹ اور دیگر ذرائع سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بلاول بھٹو زرداری سفارتی مشن مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر شاندار استقبال

حکام کے مطابق فیصلے کا مقصد امیدواروں کی حفاظت اور امتحانی عمل کو مؤثر اور منظم طریقے سے یقینی بنانا ہے۔

Scroll to Top