خلیجی ممالک صورتحال، پی آئی اے نے چار ممالک کیلئےفضائی آپریشن منسوخ کردیا

قومی ایئرلائن نے خلیج فارس کی صورتحال کے پیش نظر قطر، بحرین، کویت اور دبئی کیلیے فضائی آپریشن منسوخ کردیا۔

 پی آئی اے نے حفاظتی اقدامات کے تحت پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ کردیا ہے۔

 پی آئی اے کےاعلامیے کے مطابق پروازوں کے شیڈول کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے، حالات معمول میں آنے کے بعد پی ائی اے کی پروازیں دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ایسے تمام مسافر جو ان پروازوں پر سفر کررہے تھے سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات پی ائی اے کال سینٹر سے حاصل کریں جبکہ محکمہ ریزرویشن نے مسافروں کی بکنگ کو دوسری پروازوں پر منتقلی کا کام شروع کردیا یے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے قطر کے بعد شام اور عراق میں امریکی ائیر اڈوں پر میزائل داغ دیئے، غیر ملکی میڈیا

ترجمان پی آئی اے نے منسوخی سے ہونے والی زحمت پر مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ فیصلہ آپ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top