اسلام آباد :جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے امریکی صدر ٹرمپ کے لیے نوبل امن انعام کی سفارش کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرا دی۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کے بعد حکومت ٹرمپ کے لیے کی گئی نوبل انعام کی سفارش واپس لے۔
متن کے مطابق، امریکی صدر کے احکامات سے ایران پر بمباری کی گئی، جو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں، اور یہ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔
سینیٹ میںامریکی صدر کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کے خلاف تحریک بھی جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے عوامی منشا کے برعکس صدر ٹرمپ کے لیے نوبل انعام کی سفارش کی اور اس سفارش سے قبل کسی ایوان سے رائے نہیں لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :خلیجی ممالک صورتحال، پی آئی اے نے چار ممالک کیلئےفضائی آپریشن منسوخ کردیا
تحریک کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان اس عوامی اہمیت کے سوال کو فوری طور پر زیر بحث لائے۔





