روس کی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر شدید تشویش، طاقت کے بجائے سفارتکاری پر زور

ماسکو : روس نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے مسلح تنازع پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اشتعال انگیزی اور طاقت کے استعمال کو روکا جائے تاکہ خطے میں امن قائم رکھا جا سکے۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ایران کے خلاف کی جانے والی بلاجواز جارحیت کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ روس ایران کی خودمختاری کا مکمل احترام کرتا ہے اور حکومت کی تبدیلی کی کسی بھی خفیہ یا علانیہ کوشش کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں مسائل کا حل طاقت کے بجائے سفارتی ذرائع سے نکالا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے کمزور ردعمل پر ٹرمپ کا بیان: دنیا کو مبارک ہو، امن کا وقت آ گیا ہے

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور مذاکرات کی راہ اپنائیں تاکہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا اور پائیدار امن ممکن ہو سکے۔

Scroll to Top