اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر سپریم کورٹ آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بجٹ سے متعلق اہم امور پر عمران خان کی ہدایات اور احکامات لینا ضروری تھا، اسی مقصد کے لیے ان کی عدالت آمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار رکھتا ہوں، کسی وقت بھی فیصلہ کر سکتا ہوں، علی امین گنڈاپور
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کا ارادہ تھا، تاہم چیف جسٹس اس وقت عدالت میں موجود نہیں تھے۔





