بیجنگ: مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عاصم ملک نے چین کے دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے اجلاس میں شرکت کی اور چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دو طرفہ سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے عالمی و علاقائی صورتحال پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا اور امن، استحکام اور باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر کاربند ہے۔
چینی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران مشیر قومی سلامتی نے سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور معلومات کے تبادلے سمیت دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار: اپر کرم میں بارودی سرنگ دھماکہ، چار افراد جاں بحق، چار زخمی
چینی حکام کو پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون اور اعتماد سازی کے اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔
دونوں ممالک نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔





