پی ٹی آئی حکومت غیر سنجیدہ ،پرویز خٹک کو عہدہ دینا وزیراعظم کا اختیار ہے ،اپوزیشن لیڈر

ثابت کریں گے یہ خیبرپختونخواحکومت کا آخری بجٹ ہے، اپوزیشن لیڈرعباداللہ

Pakistan SCO Summit 2026

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے صوبے میں سیاسی تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی سےگفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ”ہم ثابت کریں گے یہ خیبرپختونخوا حکومت کا آخری بجٹ ہے۔

ڈاکٹر عباد کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہوگیا ہے کیونکہ صوبے میں اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔

ان کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کے بجائے بدانتظامی اور لوٹ مار کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت نے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے لوگ خود اپنی ہی پارٹی پر اعتماد کھو چکے ہیں، جس کا واضح ثبوت اندرونی اختلافات اور موجودہ بجٹ کی منظوری میں درپیش مشکلات ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top