وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سابق سینئر اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آٹھ برس کے دوران دوسری ملاقات ہے جو تقریباً 25 منٹ تک جاری رہی۔
وزیراعظم شہباز شریف چودھری نثار کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے راولپنڈی پہنچے تھے، انہوں نے چودھری نثار کی خیریت دریافت کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور موجودہ ملکی حالات پر بھی مختصر بات چیت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چودھری نثار کو سیاست میں دوبارہ فعال ہونے کا مشورہ بھی دیا، ملاقات کے بعد وزیراعظم چودھری نثار کی رہائشگاہ سے روانہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ڈیجیٹل معیشت اور ٹیک ڈپلومیسی کے نئے دور میں داخل
شہباز شریف اور چودھری نثار کے درمیان گزشتہ برس 6 ستمبر کو بھی ایک ملاقات ہوئی تھی جو تقریباً سات سال بعد ان کی پہلی ملاقات تھی۔





