ہونڈا اٹلس نے اپنی موٹرسائیکلیں مزید مہنگی کردیں ،نئی قیمتیں جاری

ہونڈا اٹلس نے اپنی موٹرسائیکلیں مزید مہنگی کردیں ،نئی قیمتیں جاری

پاکستان میں موٹر سائیکل تیار کرنے والی معروف کمپنی ہونڈا اٹلس لمیٹڈ نے یکم جولائی 2025 سے اپنی بائیکس کی قیمتوں میں 2,000 سے 6,000 روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔ قیمتوں میں یہ اضافہ وفاقی بجٹ 2025-26 میں عائد کیے گئے نئے ٹیکسز، بالخصوص کاربن لیوی کے نفاذ کے باعث کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل (سما)سے گفتگو میں موٹر سائیکل ڈیلرز نے قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے موٹر سائیکل انجن کی درآمد پر 1 فیصد کاربن لیوی نافذ کی ہے، جس کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے اور قیمتوں پر براہ راست اثر پڑا ہے۔

نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں:
ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 2,000 روپے کا اضافہ، نئی قیمت: 1,59,900 روپے
ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 2,600 روپے کا اضافہ، نئی قیمت: 1,70,900 روپے
ہونڈا پرائڈر کی قیمت میں 3,000 روپے کا اضافہ، نئی قیمت: 2,11,900 روپے
ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں 4,000 روپے کا اضافہ، نئی قیمت: 2,38,900 روپے
ہونڈا 150 کی قیمت میں 6,000 روپے کا نمایاں اضافہ، نئی قیمت: 4,99,900 روپے
واضح رہے کہ ہونڈا کی بائیکس پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکلوں میں شامل ہیں، اور قیمتوں میں یہ اضافہ روزمرہ استعمال کرنے والے لاکھوں افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔

Scroll to Top