باجوڑ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 8 فیکٹریاں اور 2 غیر قانونی ڈیرے مسمار

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) خار ڈاکٹر صادق علی نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار1 کلیم جان، تحصیلدار خار، ایس ڈی او آبپاشی عملے سمیت، ٹی ایم اے و ٹی او آئی افسران، مشینری اور لوئ سم پولیس کے ہمراہ تحصیل خار کے علاقے شیخ کلی خوڑ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران 6 ماربل فیکٹریاں اور 2 کرش پلانٹس کو سیل کر کے ان کی مستقل و عارضی تجاوزات کو ہٹا کر مسمار کیا گیا، جبکہ فیکٹریوں کو مشینری سمیت 3 جولائی 2025 تک خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے۔

مزید برآں، خانہ بدوشوں کے 2 غیر قانونی ڈیرے موقع پر ہی خالی کرا کر خوڑ کے علاقے سے باہر منتقل کر دیے گئے۔

تجاوز شدہ فیکٹریوں کی چار دیواریوں کو منہدم کر کے ان فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا، اور مشینری کی مکمل منتقلی کے لیے 3 جولائی 2025 کی حتمی مہلت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں فائیو جی تاحال تاخیر کا شکار،وجوہات سامنے آگئی

خلاف ورزی کے مرتکب مینیجرز اور منشیوں پر قانون کے مطابق چالان درج کیے گئے۔

Scroll to Top