جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی لوئر کی ضلعی انتظامیہ نے 3 جولائی بروز جمعرات دونوں اضلاع میں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق کرفیو کے دوران اپر وزیرستان میں تاؤدہ چینہ سے مکین، سراروغہ، کوٹکئی، سپینکئی روڈ، مکین سے کانیگرم اور شیر وانگی، جبکہ عزیز آباد چوک سے شین وارسک، مولا خان سرائے اور چگملائ بند تک تمام سڑکیں اور راستے بند رہیں گے۔
لوئر وزیرستان کے علاقوں شکئی، تیارزہ، شولام، خامرنگ اور تنائی جانے والے تمام راستوں پر بھی آمدورفت مکمل طور پر بند ہوگی۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کرفیو کے دوران بغیر قومی شناختی کارڈ کے کسی فرد کو علاقے میں داخلے یا نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق صرف ایمرجنسی سروسزکونقل و حرکت کی اجازت دی جائے گی۔عوام کو سیکیورٹی فورسز کی موجودگی میں خاص احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آئی فون 17 میں تبدیلیوں اور قیمت سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں
اعلامیہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔





