ریلوے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ، اطلاق 4 جولائی سے ہوگا

اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ ریلوے کے مطابق کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 4 جولائی سے ہو گا۔

یہ دو ہفتوں کے دوران کرایوں میں دوسرا اضافہ ہے۔ اس سے قبل 18 جون کو ریلوے کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث محکمے کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے، جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مسافر ٹرینوں پر نئی کرایہ پالیسی کا اطلاق ہوگا۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ سروسز کو برقرار رکھا جائے اور مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، تاہم ایندھن کی بڑھتی قیمتوں نے مالی بوجھ میں اضافہ کر دیا ہے۔

Scroll to Top