شہری ترقی کے منصوبے کے تحت مردان میں جاری منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس

خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات ارشد ایوب خان اور وزیر خوراک ظاہرشاہ طورو کی زیر صدارت پشاور میں خیبرپختونخوا سیٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کے حوالےسے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر امبر علی، اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نےاس منصوبے پر تفصیلی بریفننگ دی جس میں پراجیکٹ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا خیبرپختونخوا سیٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB)، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) اور حکومت خیبرپختونخوا کے مشترکہ تعاون سے چلایا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایبٹ آباد، کوہاٹ، مردان، مینگورہ اور پشاور جیسے بڑے شہری مراکز میں انفراسٹرکچر اور بلدیاتی خدمات کو بہتر بنانا ہے۔

منصوبے کے تحت مردان شہر میں نکاسیٔ آب کا نیا سسٹم، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، گرین اسپیس انیشی ایٹیوز اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ جیسے اقدامات شامل ہیں۔

اس موقع پر خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک محمد ظاہر شاہ طورو نے بھی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد اس کے ثمرات حاصل کر سکیں۔

منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری ترقی کے یہ اقدامات صوبے کی معیشت، ماحول اور شہریوں کے معیارِ زندگی پر مثبت اثر ڈالیں گے۔

اس موقع پر وزیر بلدیات ارشد ایوب خان نے ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبے بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کیے جائیں اور گھریلو کنکشنز کو بھی منصوبے کے دائرہ کار میں شامل کیا جائے تاکہ ایک مکمل اور مؤثر نظام یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :گڈ گورننس روڈ میپ پر عملدرآمد سے صوبے میں گورننس کو خاطر خواہ حد تک بہتر بنایا جا سکے گا،علی امین گنڈا پور

انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ عوامی مفاد کے ایسے منصوبوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام مراحل میں جدید ٹیکنالوجی اور بہترین انتظامی طریقہ کار اپنایا جائے۔

Scroll to Top