وزیراعظم شہبازشریف کی ترک صدرطیب ایردوان سے ملاقات، اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے آذربائیجان میں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بامعنی پیش رفت کے عزم کا اعادہ کیا اور اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے آذربائیجان کے شہر خانکندی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ترکیہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین تمام اہم شعبوں میں تعلقات میں بامعنی پیش رفت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت، دفاع، توانائی، علاقائی روابط اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں :پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے خلاف کسی بھی کاروائی سے گریز کیا جائے،وزارت سیفران کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف آگے بڑھانے کے لیے ترکیے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

Scroll to Top