قطری شہزادی اسما الثانی پاکستان کی پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطر کی شہزادی شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کے پہاڑی سلسلوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس فیصلے کا مقصد پاکستان کے قدرتی حسن، کوہساروں اور سیاحتی مواقع کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کی پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

وزیرِ اعظم نے شہزادی کو حال ہی میں نانگا پربت سر کرنے پر بھی دلی مبارک باد پیش کی اور ان کی ہمت، حوصلے اور عزم کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور قطر کے درمیان قائم دیرینہ دوستی اور باہمی تعاون کا ایک روشن اور مثبت استعارہ ہے۔

شیخہ اسماء کی پاکستان میں دلچسپی اور کوہ پیمائی کی کامیابی نے دنیا کو ایک پرامن اور خوبصورت پاکستان کا چہرہ دکھایا ہے۔

Scroll to Top