بیرسٹر گوہر ، سلمان اکرم راجہ پارٹی کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، علی محمد خان

مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہیں، مگر حکومت سنجیدہ نظر نہیں آتی، علی محمد خان

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ سیاسی بحرانوں اور اختلافات کا واحد حل مذاکرات ہیں، تاہم حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام ہم دیکھیں گے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علی محمد خان نے کہا کہ ہم مذاکرات کے آپشن کو رد نہیں کرتے، لیکن حکومت کی عدم سنجیدگی بڑی رکاوٹ ہے۔ ہم یکطرفہ طور پر مذاکرات کی دکان سجا کر نہیں بیٹھ سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو بانی چیئرمین (عمران خان) سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو سیاسی مشاورت میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ تاہم انہوں نے بیرسٹر گوہر کی حالیہ ملاقات کو ایک اچھی پیشرفت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : قطری شہزادی اسما الثانی پاکستان کی پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

رہنما پی ٹی آئی نے سیاسی ماحول میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سیاسی ماحول کو خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ عوامی فورمز پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔

علی محمد خان نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات سے متعلق خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کوئی فارورڈ بلاک موجود نہیں۔

Scroll to Top