امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل سے درآمد ہونے والی چند مخصوص اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام برازیل کی غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں کے خلاف اٹھایا گیا ہے تاکہ امریکی صنعتوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر کوئی ملک امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ادھر برازیلی حکومت نے اس فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس پر نظرِثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : برٹش پاکستانی بزنس مین شفیق اکبر کو برطانوی پارلیمنٹ میں اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا
واضح رہے کہ امریکہ پہلے ہی چین اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تنازعات میں ملوث ہے، اور اس فیصلے سے عالمی تجارتی ماحول مزید پیچیدہ ہو سکتا ہے۔





